کراچی کا مسئلہ سنجیدگی سے طاقتور حلقوں میں زیر بحث:اظہار الحسن

 کراچی کا مسئلہ سنجیدگی سے طاقتور حلقوں میں زیر بحث:اظہار الحسن

27ویں ترمیم آئی تو کہا تھا کہ یہ کئی ترامیم کا راستہ کھولے گی،رہنما ایم کیو ایم صوبوں کا فیصلہ عوام کرینگے ،شرمیلا فاروقی ،’’دنیا مہربخاری کیساتھ ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ جب 27ویں ترمیم آئی تھی تو میں نے اس وقت کہا تھا کہ یہ ترمیم کئی ترامیم کا راستہ کھولے گی،نئی ترمیم میں فورسز کی ری آرگنائزیشن ہے ،کچھ نئی وزارتیں بنائی جائیں گی، میری ٹائم افیئرز کو ختم کیا جائے گا ، نصاب ایک کیا جائے گا، دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ سنجیدگی سے تمام طاقتور حلقوں میں زیر بحث ہے ،کراچی کا مسئلہ صرف پیپلزپارٹی کا مسئلہ نہیں ہے ،یہ عسکری قیادت کا بھی مسئلہ ہے ،کراچی کا مسئلہ پاکستان کی اکنامک کا مسئلہ ہے ، اگر کراچی کی صحیح مردم شماری ہوجائے تو صوبے کی تحریک لاڑکانہ سے شروع ہو گی،لاڑکانہ سے تحریک شروع کریں گے کہ کراچی کو الگ کرو،سارے شہر کا پیسہ یہ لوگ کھا رہے ہیں،جب اس شہر کے مسائل کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو برا لگتا ہے ،18سال کے اندر پیپلز پارٹی نے کراچی پر 20 ہزارارب روپے خرچ کردئیے ، پیپلز پارٹی مجھے دکھائے انہوں نے کہاں خرچ کئے ہیں؟،رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق میں اور آپ نے فیصلہ نہیں کرنا،فیصلہ صوبے کی عوام نے کرنا ہے ،سندھ کے لوگ صوبے کی تقسیم سے متعلق کچھ نہیں سننا چاہتے ،نہ ہی عوامی نمائندے ،ایم کیو ایم کی خواہش یہ ہے کہ لسانی بنیاد پر کراچی کو الگ صوبہ بنا دیا جائے ، میں ان کی ایسی سوچ سے اتفاق نہیں کرتی، بارشوں سے اسلام آباد اور راولپنڈٖی میں شہریوں کی اموات ہوئیں، فوج کو طلب کرنا پڑ گیا ہے ،سوال یہ ہے کہ کیا وفاق نے اسلام آباد اور راولپنڈٖی کو سنبھال لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...