حنا جاوید قتل کیس، شوہر اور ملازم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی (اے پی پی)جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج راولپنڈی چودھری قاسم جاوید نے تھانہ سول لائنز کے حنا جاوید قتل کیس میں نامزد شوہر فیصل اصغر اور اس کے ملازم و شریک ملزم ذیشان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments