چین میں سزا یافتہ مجرم کو 12سال بعد رہا کرنے کا حکم

چین میں سزا یافتہ مجرم کو 12سال بعد رہا کرنے کا حکم

جلال کو چین میں منشیات کیس میں 15سال سزا، قیدی تبادلہ کے تحت پاکستان منتقل قانون کے مطابق عرصہ 10سال ہونا چاہیے :وکیل، اپیل منظوری پر والدہ، بہن آبدیدہ

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے منشیات کیس میں چین میں سزا یافتہ مجرم کی 12سال جیل کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے  فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مجرم جلال حیدر کو 350 گرام ہیروئن کیس میں چین میں گرفتار کیا گیا اور چین میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،قیدی تبادلے کے معاہدے کے تحت جلال کو پاکستان لایا گیا، پاکستانی قانون کے تحت مجرم اپنی سزا پوری کر چکا ہے رہا کیا جائے ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے ضمانت اور رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو ریلیف دینے سے پاکستان چین تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ جسٹس خادم سومرو نے استفسار کیاکہ کتنا عرصہ ہو گیا ہے مجرم کو جیل میں، وکیل نے بتایاکہ مجرم کو جیل میں بارہ سال ہو گئے ، پاکستانی قانون کے مطابق عرصہ دس سال ہونا چاہیے تھا۔ عدالت نے درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جس پر مجرم کی والدہ اور بہن کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔ جسٹس خادم سومرو نے خاتون سے کہاکہ آپ کا بیٹا آج ہی رہا ہو جائے گا جس پر انہوں نے کہاکہ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...