ستمبر کا پہلا ہفتہ ، مہنگائی میں تیزی ، پیاز سمیت 17 اشیا مہنگی ، 7 سستی

 ستمبر کا پہلا ہفتہ ، مہنگائی میں تیزی ، پیاز سمیت 17 اشیا مہنگی ، 7 سستی

پیاز 26.30، پٹرول 0.90، آلو 0.96، آٹا 0.88، چکن 0.85 فیصد مہنگا، لہسن،دال ماش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ایک ہفتے میں مہنگائی 0.65 فیصد بڑھی، کیلے ، دال مونگ، دال چنا ، چینی ، انڈے ، گڑ کی قیمت کم ہوئی ، ادارہ شماریات

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی ) رواں مالی سال کے تیسرے ماہ(ستمبر2026) کے پہلے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا۔حالیہ ہفتے پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر  مہنگائی میں اضافے کی رفتار 8.32 فیصد رہی ۔ حالیہ ایک ہفتے میں میں 17اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 اشیا سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن 0.85، پیاز 26.30فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں0.18فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.13 فیصد،دال ماش کی قیمتوں میں0.67فیصد،پٹرول کی قیمت میں 0.90فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.09فیصد،آٹے کی قیمت میں0.88 فیصد اضافہ ہوا ۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.18فیصد،گڑ کی قیمتوں میں0.05 فیصد ، انڈوں کی قیمتوں میں 0.11فیصد،دال چنے کی قیمت میں0.6 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.69فیصد اور کیلے کی قیمت میں2.54 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...