خاتون کوہراساں کرنے پرملزم کو5لاکھ ہرجانہ کاحکم برقرار
کراچی کے ایک نجی کلینک میں خاتون کو دوران ملازمت ہراسگی کاسامناکرناپڑا خاتون کی شکایت پروفاقی محتسب نے فیصلہ سنایا،صدرمملکت نے اپیل مستردکردی
اسلام آباد(نامہ نگار)صدرِ مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا ایک اور فیصلہ برقرار رکھا ، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے ریجنل آفس کراچی نے ایک نجی کلینک کے خلاف دائر شکایت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ،شکایت گزار خاتون نے الزام عائد کیا تھاکہ اسے نجی کلینک میں ملازمت کے دوران مسلسل جسمانی تضحیک پر مبنی اور جنسی نوعیت کے ریمارکس کا سامنا کرنا پڑا، 27 اگست 2025 کو ملزم کی غیراخلاقی حرکت پرمیں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا،ملزم نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ،ریجنل آفس کراچی نے 6 مئی 2026 کو جاری کردہ اپنے فیصلے میں دستیاب شواہد بشمول متعلقہ واٹس ایپ گفتگو کا بغور جائزہ لیا اور شکایت گزار خاتون کی شہادت کو قابلِ اعتبار اور یکساں قرار دیا، فورم نے ہرجانے کی رقم کے علاوہ شکایت گزار خاتون کی بقایا تنخواہ کی فوری ادائیگی اور کلینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے اس کی تشہیری ویڈیو ہٹانے کا حکم بھی دیا،ملزم نے فیصلے کے خلاف صدرِ پاکستان کے روبرو اپیل دائر کی،صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے فورم کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments