حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ پرائیویٹ سکیم کی بکنگ تیز

 حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ پرائیویٹ سکیم کی بکنگ تیز

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات پر بیشتر حج منظم کمپنیوں نے رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اپنے حج پیکیجز حج پورٹل پر اپ لوڈ کر دئیے۔۔۔

 جس کے بعد پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی آگئی ، پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کو اپنی ضروریات، ترجیحات اور بجٹ کے مطابق 16 بنیادی حج پیکیجز میں سے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،جن کی قیمتیں 14 لاکھ روپے سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں عازمین کو مختصرترین دورانیے کے حج پیکیج کے انتخاب کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے سعودی عرب کے لیے براہِ راست پروازوں اور فائیو سٹار حج پیکیج کے انتخاب کی سہولت بھی دستیاب ہے ، پرائیویٹ عازمینِ حج پیکیج کا انتخاب اور ادائیگی صرف اور صرف حج پورٹل کے ذریعے کریں،کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو براہِ راست رقم کی ادائیگی سے گریز کریں ۔رواں برس پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ پرائیویٹ حج سکیم میں پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک کوٹہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں وزارت کو ازسرِنو کوٹہ مختص کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...