تحریک ’’حکومت گراؤ، انقلاب لاؤ‘‘ میں بدل سکتی : حافظ نعیم

 تحریک ’’حکومت گراؤ، انقلاب لاؤ‘‘ میں بدل سکتی : حافظ نعیم

حکومت کیساتھ مذاکرات میں کل پیشرفت نہ ہوئی تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے

لاہور،اسلام آباد(سیاسی نمائندہ ،آئی این پی ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل پیر کو حکومت سے مذاکرات میں مناسب پیش رفت نہ ہوئی تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے ، لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے ، اسلام آباد پہنچ کر ہماری تحریک صرف پٹرولیم لیوی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ’’حکومت گراؤ، انقلاب لاؤ‘‘میں تبدیل ہوجائے گی۔ لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کسی صورت قبول نہیں، حکومت نے جنگ کا بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا، عوام کو محفوظ سفری سہولت میسر نہیں جبکہ مہنگائی عروج پر ہے، مسلسل جدوجہد سے حکمرانوں کو پیچھے ہٹائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت کی احتجاجی تحریک 21 روز سے جاری ہے اور عوام کو ریلیف دلوا کر ہی دم لیں گے۔

حکمران عوامی مسائل کے بجائے لندن پر زیادہ فوکس کیے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوات میں گزشتہ رات بڑا جلسہ عام ہوا جس کے بعد وہاں بھی دھرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں ہڑتال سے ایک فضا بنی جس کے بعد حکومت کو عوامی غصے کا احساس ہوا اور رابطہ کیا، تاہم یہ اقدام پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔ حکومت کیساتھ ٹیکنیکل کمیٹی کی سطح پر بات چیت پیر کے روز سے شروع ہوگی، جبکہ حکومت کو براہ راست عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ، مگر جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جاتا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور اس کا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا جاتا ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا دھرنے جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...