سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے رشوت کے 4 کروڑ 50 لاکھ برآمد
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رشوت میں لی گئی ساڑھے 4 کروڑ روپے کی رقم برآمد کرلی۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد ڈھال نے اینٹی کرپشن حکام کے ہمراہ برآمد کی گئی ایک کروڑ روپے نقد رقم اور ساڑھے 3 کروڑ روپے کی دو گاڑیاں میڈیا کے سامنے پیش کر دیں۔ سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کو 20 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اس نے مدعی مقدمہ افضل چیمہ سے نیب کے ایک کیس میں ریلیف دلوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 4 کروڑ روپے رشوت لی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments