اسلام آبادہائیکورٹ:7ماہ سے لاپتہ 6 سالہ بچی کی بازیابی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کاحکم
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 7ماہ سے لاپتہ 6سالہ عشا فاطمہ کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا حکم دے دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے بچی کی بازیابی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہاگیاہے کہ جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کریں گے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے ،جے آئی ٹی میں ایف آئی اے ، آئی بی، دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے اور ایک خاتون پولیس افسر شامل ہوگی،عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ضرورت کے مطابق کسی بھی وفاقی یا صوبائی ایجنسی کے افسر کو شامل کرنے کا اختیار دے دیااور کہاکہ لاپتہ لڑکی کی 7 ماہ سے عدم بازیابی پر فوری اور مؤثر انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر 2026ء تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments