بارشیں ، ممکنہ سیلاب :الخدمت کا ڈیزاسٹر رسپانس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام ڈیزاسٹر رسپانس سینٹرز، امدادی سامان، رضاکار ٹیموں اور ریسکیو وسائل کو مکمل طور پر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس کی قیادت سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص جعفری نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان، صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی و دیگرنے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments