ڈنمارک میں باغیچے کی کھدائی ،چاندی کا بڑا خزانہ دریافت

ڈنمارک میں باغیچے کی کھدائی ،چاندی کا بڑا خزانہ دریافت

کوپن ہیگن (نیٹ نیوز)ڈنمارک میں ایک گھر کے باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا اب تک کا سب سے بڑا چاندی کا خزانہ دریافت کر لیا گیا، جس میں تقریباً 700 قیمتی اشیاشامل ہیں۔

یہ غیر معمولی خزانہ رِینِلڈ کے علاقے میں ایک مکان کے مالک کو اس وقت ملا جب وہ گھر کے باہر نیا ٹائل والا ٹیرس بنانے کیلئے گھاس، پتھر اور بجری ہٹا رہا تھا، حیران کن طور پر دریافت صرف آدھے گھنٹے کی کھدائی کے بعد سامنے آگئی۔ماہرین کے مطابق تقریباً 320 اشیا اب بھی مٹی کے اپنے اصل برتن میں موجود تھیں، جن کا مجموعی وزن 6.4 کلو گرام ہے ، باقی نوادرات اردگرد مٹی میں بکھرے ہوئے ملے ۔خزانے میں چاندی کے کنگن، چاندی کی سلاخیں، سکے اور مختلف نوادرات شامل ہیں۔ ان میں ایک انتہائی چھوٹا ہتھوڑا بھی ملا ہے جسے نورس دیوتا تھور سے منسوب کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...