لڑکی کومہنگا موبائل فون گفٹ کرنے کیلئے لڑکا سمگلر بن گیا

لڑکی کومہنگا موبائل فون گفٹ کرنے کیلئے لڑکا سمگلر بن گیا

حیدرآباد دکن(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں لڑکی کو مہنگا موبائل فون گفٹ کرنے کیلئے نوجوان منشیات سمگلر بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پدا پلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان چیتنیہ نے ریاست اوڈیشہ سے 12 کلو گانجا 16 ہزار روپے میں خریدا اور اسے حیدرآباد سمگل کرنے کے دوران پولیس کے ہتھے چڑ گیا۔چیتنیہ نے 16ہزار روپے کی منشیات کو حیدرآباد میں 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ اپنی دوست کو مہنگا موبائل فون تحفے میں دے سکے ۔اس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ میری گرل فرینڈ نے اپنی خواہش ظاہر کی، میں نے پیسوں کی خاطر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تاکہ مہنگا موبائل فون خرید سکوں۔ پولیس حکام چیتنیہ کی کہانی سن کر حیران رہ گئے اورمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...