نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی کے زیرِ اہتمام اینٹی ڈرگز اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کا اجلاس ہوا، منشیات اور تمباکو کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال کے خلاف مؤثر اقدامات، نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے اور مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ منشیات اور تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات سے بچوں اور نوجوانوں کو بروقت آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments