بلوچستان میں مسلح افراد کاتھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ‘5 شہری زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کاتھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ‘5 شہری زخمی

کوئٹہ(دنیا نیوز، آن لائن)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں مسلح افراد نے پولیس تھانے، نیشنل بینک اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا حملے میں پانچ شہری زخمی ہوئے جنہیں سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے علی الصبح بھاگ شہر میں داخل ہوکر مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں اور پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم پولیس اور اے ٹی ایف کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔ بلوچستان حکومت ترجمان کے مطابق حملہ آور بھاری ہتھیاروں، راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے لیس تھے ، تاہم وہ پولیس تھانے پر قبضہ کرنے یا وہاں موجود اسلحہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سبی کے علاقے بھاگ میں پولیس سٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں شروع کردیں جبکہ زخمی شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...