عمران کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور ناممکن : اسد عمر
پنجاب حکومت نے کسانوں کیساتھ اچھانہیں کیا اسے استعفیٰ دیناچاہیے
لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور ممکن نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے ، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفیٰ دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے ۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments