مریم نواز کا ’’گرین لاہور‘‘ ویژن، عطا بخش روڈ پر شجر کاری کا آغاز
5کلومیٹر طویل روڈ پر بانس کے پودے لگائے جائیں گے ، ایم ڈی احمد عثمان جاوید
لاہور (آن لائن) ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین لاہور ویژن کے تحت شہر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ عطا بخش روڈ کے ساتھ شجر کاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔5 کلومیٹر طویل روڈ پر بانس کے پودے لگائے جائیں گے ۔ بانس روڈ کے ساتھ موجود سیوریج نالے کے کنارے پر لگایا جائے گا تاکہ ماحولیاتی خوبصورتی کے ساتھ نالے کے گرد سبزہ بھی بڑھایا جا سکے ۔ روڈ پر پہلے سے بھی پودے موجود ہیں اور اب پی ایچ اے بانس کے 3600 نئے پودے لگا رہا ہے ۔ شجر کاری کا یہ عمل آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شہر بھر میں شجر کاری مہم کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments