بروقت بلدیاتی الیکشن سے نئے صوبوں کا معاملہ سامنے نہ آتا : حمزہ شہباز
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔
سیاسی جماعتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم پیما کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام موثر انداز میں کام کرسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments