صحافی بلال غوری کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا:این سی سی آئی اے کی تصدیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے تصدیق کی ہے کہ صحافی بلال غوری کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔
پیکا ترمیمی ایکٹ کی دفعہ 20 اور 26 اے کے تحت چھ ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بلال غوری نے پانچ ستمبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یو ٹیوب چینل پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تعیناتی پر غلط بیانیہ گھڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کی جانب سے حقائق کے برعکس اور تصدیق کئے بغیر غلط معلومات کی تشہیر کی گئی جس سے عوام میں بے چینی اور ریاستی اداروں پر اُن کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments