نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ بی اے پی رہنما عبدالرحمن لانگوقتل

نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ بی اے پی رہنما عبدالرحمن لانگوقتل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر عبدالرحمن لانگوجاں بحق ہو گئے۔

نوشکی پولیس کے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے اتوار کی شب ان کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،تاحال کسی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مقامی رہنما پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔عبدالرحمن لانگو کا شمار نوشکی کے معروف سیاسی و سماجی رہنمائوں میں ہوتا تھا۔وہ بی اے پی کے مقامی عہدیدار ہونے کے علاوہ نوشکی میں یونین کونسل باغک کے چیئرمین بھی رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...