خیبرپختونخوا پولیس نے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس جیب ، بٹوے ، گاڑی میں گھمانے کی جھنجھٹ ختم ہوگئی۔
خیبرپختونخوا پولیس نے باقاعدہ طور صوبہ بھر میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا ہے۔موبائل فون میں ایپ کے ذریعے آن لائن لائسنس بنائیں جس پر جرمانہ نہیں ہوگا۔رابطہ ایپ پر شناختی کارڈ نمبر ڈالتے ہی ای لائسنس منٹوں میں آپ کی سکرین پر آجائے گا۔پشاور کے تمام ٹریفک اہلکاروں کو "ای لائسنس" قانونی اور بغیر جرمانہ تصور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments