نیپرا کا ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو کرنیکا فیصلہ

 نیپرا کا ملک بھر میں بجلی  نیٹ ورک استعمال کرنے کی  یکساں قیمت لاگو کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار، دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ۔۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپر نے بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کے چارجز (یو او ایس سی)یکساں لاگو کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اوپن ایکسیز صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز مختلف کیٹیگریز کے حساب سے مقرر کردی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ بولی کے عمل میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز 6.23 سے 19.62 روپے فی یونٹ مقرر جبکہ اس عمل سے باہر اوپن ایکسیز صارفین کے لیے سٹرینڈڈ قیمت کے ساتھ گرڈ چارجز 19.17 سے 32.56 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔فیصلے کے مطابق نیپرا نے ملک بھر میں 11 کے وی کے لیے 8.04 فیصد جبکہ 132 کے وی کے لیے 1.51 فیصد یکساں ترسیلی نقصان کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت تمام فکسڈ گرڈ چارجز 1.00 روپیہ فی کلوواٹ ماہانہ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...