غریب عوام کو انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

 غریب عوام کو انصاف کی  فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (اے پی پی) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں۔۔

، عدالتیں انہی غریب شہریوں کے ٹیکس سے چلتی ہیں، اس لیے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے عدالتی سال 2026-27 کی کورٹ روم نمبر ایک میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے عدالتی سال کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عدالتوں کا ایک دن کا خرچہ تقریبا 12ًکروڑ روپے ہے ،عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سے عوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں، ان کے ٹیکس سے عدالتیں چلتی ہیں، اس لیے یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کیا جائے ۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...