نئے صوبوں سے 318 ارب سالانہ بچت:رانا توصیف: فیصل آباد صوبہ بنانا وقت کی ضرورت :وحید خالق

نئے صوبوں سے 318 ارب سالانہ بچت:رانا توصیف: فیصل آباد صوبہ بنانا وقت کی ضرورت :وحید خالق

چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوگا ،سسٹم کی تبدیلی ضروری ،نئے انتظامی یونٹ نہ بننے سے مسائل حل نہیں ہو رہے :رانا زاہد ایک شہر کی ترقی پورے پنجاب کی ترقی نہیں ہوسکتی ،نئے صوبوں کے قیام سے صحت، تعلیم، صفائی بہتر ہو گی:چیئر مین پاور لومز آنر

 فیصل آ باد (سٹی رپورٹر )سابق سٹی ڈسٹرکٹ ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹ نہ بننے سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ، اسلام آباد سے پہلے فیصل آباد ڈویژن کو صوبے کا درجہ دیا جائے ،  نئے صوبوں کے قیام سے سالانہ 318 ارب روپے کی بچت ہو گی اور فیصل آباد کو صوبہ بنانے سے چاروں اضلاع میں ترقی ہو گی۔رانا زاہد توصیف نے دیگر معروف سیاسی ، کاروباری اور سماجی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے یونٹس کے حوالے سے اٹھایا گیا اقدام پاکستان کی 79 سالہ تاریخ میں سب سے بہترین قدم ہے ۔ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ہم سے کئی گناہ آگے نکل گئے لیکن غلط پالیسوں اور سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ۔ اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوگا بلکہ سسٹم کی تبدیلی کی ضرورت ہے اس موقع پر چیئر مین پاور لومز آنر ایسوسی ایشن وحید خالق رامے کا کہنا تھا کہ صنعتی شہر سے اربوں کا ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے لیکن اسکے بدلے میں اس شہر کو وسائل نہیں دئیے جاتے ۔ صنعتی شہری کی انڈسٹریز کو بچانے اور معاشی تحفظ کیلئے فیصل آباد کوصوبہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ایک شہر کی ترقی کبھی بھی پورے پنجاب کی ترقی نہیں ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی امید ظاہر کرتے ہیں کہ نئے صوبوں کا قیام عمل میں آنے سے صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے جڑے مسائل حل ہوسکیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...