ریلوے پولیس شہدا کے ورثاکا اراضی تنازع 1ماہ میں حل کرنیکی ہدایت

ریلوے پولیس شہدا کے ورثاکا اراضی تنازع 1ماہ میں حل کرنیکی ہدایت

انتقال کرنیوالے 300اہلکاروں کے خاندان پرائم منسٹر پیکیج کے منتظر :آئی جی ریلوے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے پولیس کے شہداء اور دورانِ سروس جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے پیشِ نظر لاہور میں قائم ویلفیئر پٹرول پمپ اراضی تنازع کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ ریلوے کو ایک ماہ میں قابل عمل حل نکال کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین رمیش لعل کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی کے 18ویں اجلاس میں چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان راجہ، ڈی آئی جی ریلوے سرفراز احمد فلکی، سی ای او ریلوے حفیظ اللہ، سیکرٹری ریلوے بورڈ راحت مرزا اور اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، وسیم( قادر، مہرین رزاق بھٹو، سیدہ آمنہ بتول اور احمد سلیم صدیقی شریک ہوئے ۔اجلاس میں آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ اس وقت دورانِ سروس انتقال کرنے والے 300 ملازمین و اہلکاروں کے خاندان پرائم منسٹر پیکیج کے منتظر ہیں، اگر پولیس اہلکاروں کو ریلوے کے عام ملازمین کی فہرست میں رکھا گیا تو موجودہ طریقہ کار کے تحت اگلے 15 سال تک بھی ان کی باری نہیں آئے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...