پاکپتن ہسپتال میں 20کمسن بچوں کی ہلاکت، گرفتار سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کیس سے بری

پاکپتن ہسپتال میں 20کمسن  بچوں کی ہلاکت، گرفتار سی ای او  ہیلتھ اور ایم ایس کیس سے بری

پاکپتن(سٹی رپو رٹر،نمائندہ دنیا، خبرنگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 کمسن بچوں کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیشرفت، عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان کو کیس سے بری کر دیا ۔۔۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاکپتن میں گزشتہ سال جون میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 20 کمسن بچوں کی اموات ہوئی تھیں ۔واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ پاکپتن کے دوران دونوں افسروں کو ان کی موجودگی میں ہتھکڑیاں بھی لگائی گئی تھیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی پاکپتن میں تحت درج کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن اسد حفیظ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں افسروں ڈاکٹر سہیل اصغر اور ڈاکٹر عدنان کو مقدمے سے بری کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...