تیل قیمتوں میں کمی کیس کی جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

تیل قیمتوں میں کمی کیس کی جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پرانی قیمتیں بحال کرنے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔۔۔

 ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف سی پی ایل اے نمبر 5/2026 رواں ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔ خلیج جنگ کے دوران عالمی سطح پر تیل قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ تاہم حالات معمول پر آنے اور عالمی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پرانی قیمتیں بحال نہیں کی گئیں، روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے عام شہری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ خلیج جنگ سے قبل کی قیمتیں 200 سے 225 روپے فی لٹر کی سطح پر لائی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...