وزارتِ صحت کے کسی ملازم نے 6ماہ میں فائر سیفٹی تربیت نہ لی

وزارتِ صحت کے کسی ملازم نے 6ماہ میں فائر سیفٹی تربیت نہ لی

پمز 2، پولی کلینک 4، این آئی ایچ 10، دیگر محکموں کے 4ملازمین نے سول ڈیفنس تربیت لی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) ملک بھر میں فائر سیفٹی اور ہنگامی حادثات سے نمٹنے کی تربیت دینے والے وزارت داخلہ کے محکمہ سول ڈیفنس سے گزشتہ چھ ماہ میں وزارت قومی صحت، ماتحت ہسپتالو ں اور محکموں کے صرف 20ملازمین نے تربیت حاصل کی ہے ، سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق وزارت قومی صحت کے کسی ملازم اور افسر نے فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت حاصل نہیں کی اور اس دوران سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والوں میں پمز ہسپتال کے دو، پولی کلینک ہسپتال کے چار، قومی ادارہ صحت کے 10 اور باقی ماتحت محکموں کے چار ملازمین شامل ہیں۔ محکمہ سول ڈیفنس سرکاری اداروں کے ملازمین کو تین ماہ سے چھ ماہ کی تربیت دیتا ہے جس میں ہنگامی صورتحال اور حادثات سے نمٹنا شامل ہے ۔ محکمہ سول ڈیفنس سول اداروں کو دی گئی تربیت کا امتحان لیتا ہے اور کامیاب ملازمین کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو بعد ازاں اپنے محکمے میں دیگر ملازمین کو تربیت دینے کے مجاز ہوتے ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...