یومِ دفاع کی تقریب میں شرکت
کراچی(اے پی پی ) 6ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ضلع شرقی کراچی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کلیٹن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے ۔ اس موقع پر ضلع شرقی کے دیگر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور ملی نغموں، تقاریر، خوبصورت ٹیبلو سمیت مختلف پرفارمنسز پیش کرکے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments