سردار یو سف کی بابا حیدر زمان کے گھر آمد، گوہر رحمان سے ملاقات
وفاقی وزیر کا صوبہ ہزارہ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان، بابا حیدر زمان کوخراج تحسین
ایبٹ آباد (شوکت سالار) وفاقی وزیر مذہبی امور و چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے بابا حیدر زمان مرحوم کے آبائی گھر حویلیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر رحمان (برادرِ بابا حیدر زمان) سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد کا باقاعدہ اعلان کیا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے بابا حیدر زمان کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے ۔ صوبہ ہزارہ کی تحریک ایک انتظامی یونٹ کے تحت بابا جی نے لیڈ کی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تحاریک اب ایک پلیٹ فارم سے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments