اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت

اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اپنے ، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں و واجبات کے گوشوارے مالی سال 26-2025 کے لیے 31 دسمبر 2026 تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت ہر رکن کے لیے 30 جون تک کے اثاثوں کی تفصیلا ت مجوزہ فارم-بی پر جمع کرانا لازمی ہے ۔ الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا اور 16 جنوری کو 15 جنوری تک گوشوارے نہ دینے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ معطل اراکین گوشوارے جمع کرانے تک اسمبلی یا پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ اگر کوئی رکن اپنے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن اس بد عنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کارروائی کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...