حماد اظہر کی فیملی کو ملاقات کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمامیاں حماد اظہر کی بازیابی اور فیملی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حماد اظہر کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دو روزقبل حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیا،تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،عدالت پیش کرنے اور فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے ۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ حماد اظہر 9 مئی کیس کے ملزم ہیں، عدالت 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ملاقات کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments