ہارٹ سرجری کے بعد مریض جِلد کے کینسر سے صحتیاب
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں دل کی سرجری کرانے والے ایک شخص کو آخری سٹیج کے جِلد کے کینسر سے مکمل صحتیابی مل گئی۔60 سالہ شخص اسٹیج 4 میلانوما یعنی جلد کے خطرناک ترین کینسر میں مبتلا تھا۔
کینسر اس کے جگر اور ران کی ہڈی سمیت جسم کے کئی حصوں تک پھیل چکا تھا اور وہ باقاعدہ علاج کرا رہا تھا۔اسی دوران اسے ایک غیر متعلقہ طبی مسئلے کے باعث دل کی سرجری کرانی پڑی۔ سرجری کے چند ماہ بعد ہونے والے معائنے میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کے جسم میں موجود کینسر کے تمام ٹیومرز حیرت انگیز طور پر غائب ہوچکے تھے ۔ کیس میں ایک اور حیران کن واقعہ دو سال بعد پیش آیا، جب مسٹر اے کو شہد کی مکھی کے ڈنک سے جان لیوا الرجی ہوگئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اچانک پیدا ہونے والی الرجی شاید اس کے مدافعتی نظام میں کسی اہم تبدیلی کی علامت ہو تصدیق کیلئے مزید تحقیق ضروری ہے ۔
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں دل کی سرجری کرانے والے ایک شخص کو آخری سٹیج کے جِلد کے کینسر سے مکمل صحتیابی مل گئی۔60 سالہ شخص اسٹیج 4 میلانوما یعنی جلد کے خطرناک ترین کینسر میں مبتلا تھا۔ کینسر اس کے جگر اور ران کی ہڈی سمیت جسم کے کئی حصوں تک پھیل چکا تھا اور وہ باقاعدہ علاج کرا رہا تھا۔اسی دوران اسے ایک غیر متعلقہ طبی مسئلے کے باعث دل کی سرجری کرانی پڑی۔ سرجری کے چند ماہ بعد ہونے والے معائنے میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کے جسم میں موجود کینسر کے تمام ٹیومرز حیرت انگیز طور پر غائب ہوچکے تھے ۔ کیس میں ایک اور حیران کن واقعہ دو سال بعد پیش آیا، جب مسٹر اے کو شہد کی مکھی کے ڈنک سے جان لیوا الرجی ہوگئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اچانک پیدا ہونے والی الرجی شاید اس کے مدافعتی نظام میں کسی اہم تبدیلی کی علامت ہو تصدیق کیلئے مزید تحقیق ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments