پمز میں مکمل فری علاج کیلئے وزیراعظم سے منظوری لونگا :مصطفی کمال
90فیصد مریضوں کا علاج مفت 10فیصد سے فیس کیوں لی جائے ، وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ پمز میں مفت علاج کے لئے وزیراعظم سے منظوری لوں گا، انہوں نے گزشتہ روز پمز نئے ایمرجنسی سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتنے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس لینا نامناسب ہے ، 90 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہے تو 10 فیصد سے فیس کیوں لی جائے ، مریضوں کے سو فیصد مفت علاج کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا،وزیر صحت نے پمز ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ پمز ٹراما سنٹر کو آئندہ 10 روز میں مرحلہ وار فعال کیا جائے گا، حکام کے مطابق 7 ارب لاگت سے تیار کردہ پمز نیو ایمرجنسی و ٹراما سنٹر 166 بیڈز پر مشتمل ہے ، وفاقی وزیر قومی صحت کو پمز میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی IHRA کی 15 رکنی ماہرین کی ٹیم نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی یہ ٹیم ہسپتال کے مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر، طبی طریقہ کار، مریضوں کے تحفظ، ریکارڈ اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ طبی آلات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ،وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں افرادی قوت اور متعلقہ طبی معیارات پر عملدرآمد کی صورتحال کو بھی پرکھا جا رہا ہے ، تاکہ نقائص کی نشاندہی کر کے انہیں دور کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments