سینیٹ کمیٹی:تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی،بل منظور
انرجی ڈرنکس بچوں میں ہارٹ اٹیک کا باعث بن رہے : ثمینہ زہری ، افنان اللہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ ، کاسمیٹکس بل 2026 دو ترامیم کیساتھ منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار)سینیٹ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی اور خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانے کا بل منظور کرلیا،جبکہ کمیٹی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کی دو ترامیم کے ساتھ منظوری بھی دے دی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کامل علی آغا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ زہری کا تجویزکردہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی ترمیمی بل 2025پیش کیا گیا۔ سینیٹرثمینہ زہری کا کہنا تھا بچوں کو انرجی ڈرنکس کے نام بہت مضرصحت چیزیں دی جارہی ہیں، لال رنگ کی انرجی ڈرنکس دل کے دورے کا باعث بن رہی ہے ۔سینیٹرافنان اللہ کا کہنا تھا چینی اور سوفٹ ڈرنکس پر پابندی ہونی چاہئے ،ایک بوتل میں شوگر کے 9 چمچ ڈالے جاتے ہیں جو صحت کیلئے نہایت مضر ہے ،خلاف ورزی کرنیوالے کو پہلی مرتبہ ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری مرتبہ 2لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی نے کاسمیٹکس مصنوعات کی غیر رسمی تجارت اور سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments