احتجاج کیس:سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی ٰسہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران مسلسل عدم پیشی کے باعث عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی بھی جاری رکھی،عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پیش نہ ہونے والے ملزموں کی حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے ، عدالت نے مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ، ،وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت مجموعی طور پر 15 ہزار سے زائد نامعلوم ملزم ایف آئی آر میں نامزد ہیں جبکہ عدالت میں 8 ملز موں کی حد تک ٹرائل جاری ہے ، عدالت نے پولیس کو جلد مقدمہ کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments