اے این پی نے جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اے این پی نے جماعت اسلامی کے  دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

 جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری احتجاجی دھرنوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے اے این پی کی قیادت کو احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے سینیٹر ایمل ولی خان نے قبول کر لیا۔سینیٹر ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ اے این پی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جدوجہد میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز اور لیوی کا خاتمہ کرے تاکہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات کا مداوا ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...