سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52پیسے فی یونٹ مہنگی

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52پیسے فی یونٹ مہنگی

ملک بھر کے صارفین پر مجموعی طور پر 12ارب 67کروڑ کا اضافی بوجھ پڑ یگا ستمبر،اکتوبر،نومبر کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جائیگی،نیپرا کا نوٹیفکیشن

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)ملک بھر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ، صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی  بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے سے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جسے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا،یعنی صارفین کو مسلسل تین ماہ تک ہر ماہ اضافی 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کرنا ہوگی،یہ اضافہ کے -الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...