60 فیصد خالی اسامیاں ختم وفاقی اداروں کی تنظیم نو کی ہدایت
اسلام آباد(ایس ایم زمان)کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس نے وفاقی وزارتوں کو کفایت شعاری اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک سال سے خالی اسامیوں میں سے 60 فیصد ختم کرکے اداروں کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہے۔
تمام متعلقہ اکاؤنٹس دفاتر کو خالی اسامیوں کے ریکارڈ اور بھرتی کے کوٹے کی تنظیم نو اور نظرثانی کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے مراسلے کے مطابق یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024 کے فیصلے کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کے تحت عمل درآمد کمیٹی نے ایک سال سے خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی جس کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور کفایت شعاری یقینی بنانا ہے ۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تبادلے یا تعیناتی کے باعث عارضی طور پر خالی اسامیاں اور ترقی کے لیے مختص اسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments