قلات،دالبندین میں 2 پل تباہ، کوچ متاثر، متعدد مسافر زخمی
کوئٹہ،دالبندین (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) قلات اور دالبندین میں قومی شاہراہ پر دو پل اڑا دئیے گئے، ایک دھماکے کی زد میں آنیوالی بس کے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے مرجان میں قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے پل کو اڑا دیا گیا جس سے قریب سے گزرنے والی کوچ زد میں آ گئی ۔ دھماکا کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی ،علاوہ ازیں تفتان کوئٹہ شاہراہ پر پل کے نیچے بارودی مواد رکھ کر اسے دھماکے سے اڑا دیا، جس کے باعث پل کو نقصان پہنچا اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔واقعہ چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق کی جانب پیش آیا، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments