نئے صوبے پختون قوم کیخلاف سازش
نوشہرہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی باتیں ملک کو تقسیم کرنے اور آئین سے انحراف کے مترادف ہیں۔۔۔
نئے صوبوں کا قیام پختون قوم اور 18ویں ترمیم کے خلاف سازش ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا کی تقسیم کے حامی عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پختونخوا اور پختونوں کی تقسیم کی کوششوں سے باز آجائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments