کچے کے علاقے میں پولیس کی 1500 نئی اسامیوں کی منظوری

کچے کے علاقے میں پولیس کی 1500 نئی اسامیوں کی منظوری

رحیم یار خان ، راجن پور میں 3 نئے تھانے اور 16 پولیس پوسٹیں قائم ہونگی کچے کے آپریشن کے بعد 600 سے زائد خطرناک ملزموں نے ہتھیار ڈال دئیے

لاہور (کرائم رپورٹر)کچے کے علاقے میں پولیس فورس بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رحیم یار خان اور راجن پور میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔ مراسلے کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریشن کے بعد 600 سے زائد خطرناک ملزموں نے ہتھیار ڈال د ئیے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 34 نئی پولیس پوسٹیں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور میں 3 نئے تھانے اور 16 پولیس پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ رحیم یار خان میں 333 اسامیاں خالی ہیں، جن پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں 750 نئی پولیس اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، جن پر دو سال کے دوران مرحلہ وار بھرتی مکمل کی جائے گی، جبکہ راجن پور میں بھی 750 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ مراسلے میں کچے کے علاقے میں پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے مقامی افراد کو بھرتی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ باہر سے آنے والے اہلکاروں کی تعیناتی کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقامی حالات سے ناواقف اہلکاروں کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس میں مقامی نمائندگی کم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ مراسلے کے مطابق تحصیل جام پور کے امیدواروں کا پولیس میں زیادہ حصہ ہے ۔ مقامی سطح پر بھرتیوں کے ذریعے کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...