اسلام آباد، بالائی علاقوں میں بارش متوقع، میدانی علاقے بدستور گرم
اسلام آباد (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد میں شام اور رات 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بعد دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ہے ۔ چترال، سوات، دیر، کرم، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے تاہم شام اور رات کو چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments