افغان طلبا پر پابندی نہیں، قوانین کا اطلاق لازمی:پی ایم ڈی سی
میڈیکل کے 200 سے زائد افغان طلبا کی نشاندہی ہوئی، صرف 22 رجسٹرڈ نکلے باقی 176 افغان طلبا کے ریکارڈ، دستاویزات کی تصدیق کاعمل جاری ہے :اعلامیہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طلبا کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق تمام غیرملکی طلبا پرپی ایم ڈی سی کے قوانین، ویزا پالیسی کا بلامتیاز اطلاق ہوتا ہے ، پاکستان میں کسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پرکوئی پابندی نہیں ۔پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 200 سے زائد افغان میڈیکل طلبا کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے صرف 22 طلبا پی ایم ڈی سی کے پاس رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ 22 طلبا میں سے 14 تعلیم مکمل کرچکے ، 8 اگلے سال فارغ التحصیل ہوں گے ،باقی 176 افغان طلبا کے ریکارڈ، دستاویزات کی تصدیق کاعمل جاری ہے ، صرف میڈیکل ڈگری کا حصول پاکستان میں قیام یا پریکٹس کا حق نہیں دیتا، غیر رجسٹرڈ طلبا کو میڈیکل ایجوکیشن سسٹم کے تحت قانونی طالب علم تصور نہیں کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبا ئکو منظم وباعزت واپسی کیلئے سہولتیں دی جارہی ہیں، قانونی،ضوابط پرپورا اترنے والے غیرملکی طلبا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments