تقرر و تبادلے ،گریڈ 19 کی افسر پارس رزاق جی ایم سٹیٹ لائف مقرر

   تقرر و تبادلے ،گریڈ 19 کی افسر پارس رزاق جی ایم سٹیٹ لائف مقرر

کاشف علی کی ڈیپوٹیشن میں دو سال توسیع، عمار اختر کی خدمات لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد ہارون جوئیہ این سی سی آئی اے ، عارف شہباز وزیر اوگرا، حماد حیدر کا گلگت بلتستان تبادلہ

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلے ، ڈیپوٹیشن میں توسیع کے احکامات جاری کر دئیے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے گریڈ 19 کی افسر ڈپٹی چیف پارس رزاق کی خدمات تین سال کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ انہیں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، پرنسپل آفس کراچی میں جنرل منیجر تعینات کیا گیا ہے ۔محکمہ خزانہ حکومتِ سندھ کے آئی جی آف ٹریژریز کاشف علی کی ڈیپوٹیشن میں مزید دو سال کی توسیع کر دی گئی۔

جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 کے عمار اختر کی خدمات تین سال کے لیے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی ہارون جوئیہ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ریلویز پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے حماد حیدر کا تبادلہ کرکے انہیں حکومتِ گلگت بلتستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...