25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کو دوبارہ بھرتی کرنے کی سمری منظور

25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کو دوبارہ بھرتی کرنے کی سمری منظور

تمام ایس ٹی آئیز ایک ہفتے میں سکولوں میں موجود ہوں گے :وزیر تعلیم پنجاب پنجاب میں 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کا کنٹریکٹ 22 مئی کو ختم ہوگیا تھا :ذرائع

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کو دوبارہ بھرتی کرنے کی سمری منظور کر لی، سمری کی منظوری کے بعد متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کو دوبارہ سکولوں میں تعینات کیا جائے گا اور تمام ایس ٹی آئیز ایک ہفتے میں سکولوں میں موجود ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت ایس ٹی آئیز کی تعیناتی سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سکول ٹیچر انٹرنیز کی دوبارہ ریکروٹمنٹ کا عمل جلد مکمل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنیز کا کنٹریکٹ 22 مئی کو ختم ہوگیا تھا اور نیا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث بعض سکول سربراہان انہیں سکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...