عظمیٰ کا ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

 عظمیٰ کا ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

فیک ویڈیو کیس میں ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے :درخواستگزار

لاہور (کورٹ رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیک ویڈیو کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت مانگ لی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیک ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس ٹرائل کورٹ میں زیرِ التوا ہے، صوبائی وزیر اہم عہدے پر فائز ہیں اورانہیں سکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کے باعث ٹرائل کورٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ممکن نہیں، ٹرائل کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...