برٹش انویسٹمنٹ کا ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی
اویس لغاری سے بی آئی آئی وفد کی ملاقات، بیٹری سٹوریج سسٹمز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (بی آئی آئی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ادارے کے ایم ڈی اور ہیڈ آف ایشیا سری نی ناگراجن کر رہے تھے ۔ ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے، بالخصوص ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی جدید کاری، بیٹری سٹوریج سسٹمز اور نجی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے بتایا کہ بی آئی آئی 1987 سے پاکستان میں متحرک ہے اور ملک میں تقریباً 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کر چکا ہے ۔ وفد نے ٹرانسمیشن سیکٹر اور نجی سرمائے کے ذریعے انفراسٹرکچر کی بہتری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے اگلے 8 سے 10 سال کے لیے توانائی کی منتقلی اور نیشنل گرڈ کی بہتری کا جامع فریم ورک تیار کیا ہے جبکہ انٹیگریٹڈ سسٹم پلان حتمی مراحل میں ہے ۔ حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کو مستحکم اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قومی گرڈ پر آئندہ چند سالوں میں تقریباً 3 ہزار میگا واٹ (11,000 میگا واٹ آورز) صلاحیت کے یوٹیلیٹی سکیل بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز کی ضرورت ہوگی۔ آئی ایف سی کی معاونت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن بھی تیز کی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے بی آئی آئی وفد کو نیشنل گرڈ کمپنی کی تکنیکی ٹیم سے ملاقات کرکے باہمی تعاون کے عملی نقشہ کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments