انٹرنیٹ کی غیرتسلی بخش صورتحال پر قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

 انٹرنیٹ کی غیرتسلی بخش صورتحال پر قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

خراب سروسز پر ٹیلی کام آپریٹرز کو 350ملین روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے پی ٹی اے چھ ماہ کے شوکاز نوٹسز، وصول جرمانوں کی تفصیل پیش کرے :کمیٹی کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ،اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سید امین الحق نے کی ، ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے سروسز کے معیار اور کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا خراب سروسز پر ٹیلی کام آپریٹرز کو 350 ملین روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، تاہم بیشتر کمپنیاں جرمانے کی ادائیگی کے بجائے عدالتوں سے رجوع کر لیتی ہیں جس سے قانونی کارروائی اور مسائل کے حل میں تاخیر ہوتی ہے ۔ اس صورتحال پر کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز، عائد کردہ جرمانوں اور وصول کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرے ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندوں کو بھی طلب کر لیا ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ان کے عملی اقدامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...