اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ ، فوری اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کے لئے مناسب اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے زیرِ بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا،اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکر ٹر ی امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکر ٹر ی آزاد جموں و کشمیر سمیت آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments