اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرگئی، 5 افراد جاں بحق

 اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار  گرگئی، 5 افراد جاں بحق

کراچی (سٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن بلاک الیون ایل، فٹبال چوک کے قریب سرکاری سکول کی دیوار گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد نشے کے عادی تھے جو سکول کی دیوار سے سریا نکال رہے تھے کہ اچانک دیوار گرگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت 22 سالہ شاہ زیب، 50سالہ محمد علی اور 30سالہ معین کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...